Navy guards

ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا143واں یوم ولادت ۔ مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

ویبڈیسک(لاہور)ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا143واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں لاہور مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے۔
اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ان کے کئی کتابوں کے انگریزی، جرمنی ، فرانسیسی، چینی ، جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ جس سے بیرون ملک بھی لوگ آپ کے معترف ہیں۔
شاعر مشرق نے یورپ اور انگلستان میں زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارا لیکن انہوں نے انگریزوں کا طرز رہن سہن کبھی نہیں اپنایا، علامہ اقبال نے اپنے کلام میں زیادہ ترنوجوانوں کو مخاطب کیا ہے۔آپ نے شاعر مشرق، حکیم الامت اور سر کا خطاب بھی پایا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے