zahitrrr

22 نومبر کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے سٹی میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے- سید ظاہر شاہ

ویب ڈیسک (پشاور): سابق صوبائی وزیر صحت ظاہر علی شاہ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان، صوبائی سینیئر نائب صدر ایوب شاہ، سٹی صدر ذولفقار افغانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کی مشترکہ پریس کانفرنس،
سید ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ 22 نومبر جلسہ کو کامیاب بنانے سٹی میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے، سٹی کے عہدیدار اور کارکن اپنی محنت کررہے ہیں, جلسہ تاریخی کرکے دکھائینگے۔
زولفقار افغانی نے کہا کہ 22 کو تمام یو سیز سے جلوس رنگ روڈ ہر پہنچینگے، گلگت میں دھاندلی کی گئی۔
ہمایون خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ایک ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کو آگے لے کر چل رہی ہے، موجودہ حکومت میں ضد اور انا والے لوگ ہیں، انکے ہر ایڈوائزر نے اوقات کار رکھے ہوئے ہیں پریس کانفرنس کے، گجرانوالہ جلسہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی, عوام ان سے تنگ ہیں، ایک کنڈیڈیٹ رات کو جیت چکا تھا, صبح اسے ہروا دیا گیا, دھاندلی نہیں تو کیا ہے، پہلے منصوبہ یہ تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے آئینگے، جلسہ 11 بجے شروع کرینگے, قائدین 12 بجے سٹیج پر آئینگے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق