.jpg

پی ڈی ایم رہنماوں نے جلسہ کیا تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی -کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور):معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے موقف، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنماوں نے جلسہ کیا تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، حکومت کے پاس پینڈیمک آرڈنینس کے تحت کاروائی کا اختیار ہے، کورونا وباء کی لہر ہے ایسے میں اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، اپوزیشن کو جلسوں سے نہیں روکنا چاہتے ہمارا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا ہے، کورونا وباء پر قابو پالیں تو پھر اپوزیشن بھی جلسے کرے اور ہم بھی کریں گے، حکومت اور اپوزیشن نے جلسے کیے تو پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں، عوام عمران خان اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ