2186726 imrankhanx 1585462368 5

پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر تے ہوئےجلسہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے ، جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں،
پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند