india 5

بھارتی بربریت عروج پر:ایل او سی پربلااشعال فائرنگ کے دوران 6 خواتین سمیت 4 بچے زخمی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بھارتی فوج کی ایل اوسی کے کھوئی رٹہ سیکٹرپرسویلین آبادی پرراکٹس اوربھاری مارٹرگولے فائر کئے، جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 شہری زخمی ہوئے ہیں، آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے کھوئی رٹہ سیکٹرپرسویلین آبادی کونشانہ بنایا ہیں،

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

بھارت فائرنگ سے 11 معصوم شہری زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں، بھارتی فوج نے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب میں مصروف شہریوں کو نشانہ بنایا ہیں، بھارتی فوج نے راکٹس اور بھاری مارٹر استعمال کئے ہیں،

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

آئی ایس پی آرکے مطابق شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا ہیں، بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے، بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔