ggg 6

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک کروڑ 85 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان اور جرمنی کے درمیان ایک کروڑ 85 لاکھ یورو گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہیں، اقتصادی امور ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جرمنی پاکستان کوصحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے فنڈز دے گا، جرمنی پولیو کی روک تھام اور صحت سے وابستہ خواتین کو سہولیات فراہم کریگا، معاہدے کے تحت جرمنی 15 لاکھ یورو ہارپو ہائیڈل پاور پلانٹ کیلئے دے گا، سیکرٹری نور احمد کا کہنا تھا کہ جرمنی کی صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے تعاون کے شکر گزار ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم