coronavirus 2

کورونا وائرس: دنیا بھر میں کورونا سے7 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ویب ڈیسک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 31 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 27 ہزار 783 اموات ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں کورونا کے 5 کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، اور 2 کروڑ 23 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں، امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے۔

جہاں 3 لاکھ 8 ہزار 89 اموات ہوچکی ہیں، اور 1 کروڑ 69 لاکھ 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں اموات کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 746 اور 99 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد1 لاکھ 81 ہزار 945 اور 69 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی فوری ختم کی جائے، قومی جرگہ

جبکہ روس میں 26 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اور اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار 391 ہے۔ این سی او سی رپورٹ کے مطابق فرانس میں 23 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 58 ہزار 282 جان کی بازی ہار چکے ہیں، برطانیہ میں 18 لاکھ 69 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 402 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی کورونا سے 18 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ 65 ہزار 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا، 1 کروڑ سے 2 کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے، جبکہ اگلے 38 دنوں میں مزید 1 کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا 3 کروڑ سے 4 کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ 4 کروڑ سے 5 کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں 21 دن لگے۔

مزید پڑھیں:  ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں، ہم پاکستان کو بچائیں گے، ڈاکٹر عارف علوی

آخری 1 کروڑ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے ہیں۔ پہلی 1 لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں، 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں، 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی، 4 لاکھ سے 8 لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے، 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں، اگلی 2 لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری 2 لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔