امریکہ میں20 منٹ میں نتائج دینے والی کرونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری

ویب ڈیسک(واشنگٹن): امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا کٹ کی منظوری دے دی۔ آسٹریلوی کمپنی کی تیار کردہ کٹ کے لیے نسخے کی ضرورت نہیں جبکہ ٹیسٹ کے نتائج اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے 20 منٹ میں بتائے جاسکیں گے۔جنوری تک 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کٹس تیار کی جاسکیں گی جبکہ ایک کٹ کی قیمت 30 ڈالر ہوں گے۔
امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 55 ہزار 44 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا