1c786222 f6c0 4544 86cb f548d3e1b36f 16x9 788x442

متحدہ عرب امارات حکومت نے غیر ملکیوں کا داخلہ اچانک بند کر دیا

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات حکومت نے غیر ملکیوں کا داخلہ اچانک بند کر دیا۔ پی آئی اے کی جو پروازیں متحدہ عرب امارات لینڈ کر رہیں، ان کے لئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے نے غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے لئے بکنگ بند کر دی ہے۔پی آئی اے کی پروازیں خالی جائیں گی اور وہاں سے اپنے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچایا جائے گا۔ لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 , ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 اور شارجہ کی پرواز پی کے 293 بغیر مسافروں کے دبئی روانہ ہو گئی۔ اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 211، ابوظہبی کی پرواز پی کے 217 اور العین کی پرواز پی کے 255بھی بغیر مسافروں کے روانہ ہوں گیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 بھی مسافروں کے بغیر روانہ ہو گی۔ متحدہ عرب امارت کے لئے سفر کرنے والوں کو پی آئی اے کال سینٹر سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ