اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی عوام کی جانب سے فوری جنگ بندی سمیت حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر ہرش گولڈ برگ پولن کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں اسرائیلی افراد احتجاج کرنے پہنچ گئے ۔
اس دوران اسرائیلی عوام کی جانب سے جنگ بندی سمیت یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔
اسرائیلی قیدی کا جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھی اسرائیلی لیڈرز کو غزہ میں اپنا مشن جاری رکھنے پر شرم آنی چاہیے.
ویڈیو پیغام میں‌اسیر اسرائیلی قیدی نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی یہاں زیر زمین جہنم میں پانی، کھانے اور سورج کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور انہیں غزہ میں‌اپنا مشن جاری رکھنے کی پڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری