Imran Khan 1 1 1

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھرہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھرہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی ویڈیولنک کیذریعے شریک ہوں گے ،اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال اورتدارک پرغورکیاجائیگا،اجلاس میں ملک بھرمیں لاک ڈاون سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق آج سے درآمدات و برآمدات شروع اور گڈز ٹرانسپورٹ کھلنے کاامکان ہے ، وزیراعظم کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے غورکیاجائیگا،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گڈزٹرانسپورٹ فوری کھولنے کے حامی غریبوں اورمزدوروں کی زندگی میں مشکلات پیدانہیں ہونی چاہیے،تجارتی سرگرمیاں جاری رہنے سے عام آدمی کی مشکلات کم ہوں گی،انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے باعث غریبوں کی پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں،حکومت نے موجودہ صورتحال میں اربوں روپے کا ریلیف پیکج دیاہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور