غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: اسرائیِلی افواج کے مظالم کی داستان طویل ہوتی جا رہی ہے۔ غزہ میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے کے علاوہ صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے فسلطینی سول ڈیفنس نے نصر میڈیکل کمیپ سے ملنے والی 20 لاشوں کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ان کو اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں 3 الگ الگ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں اکثر لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
بعض شہداء کے جسموں کے ساتھ میڈیکل ٹیوبز بھی جڑی ہوئیں تھیں ۔ اس حوالے سے فسلطینی سول ڈیفنس کے رکن محمد مغیر نے بتایا کہ بعض شہداء کے جسموں سے میڈیکل ٹیوبز جڑے ہونے سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔
سربراہ فسلطینی سول ڈیفنس ابو سلیمان کا کہنا ہے کہ نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 لاشوں کو ہی ان کے ورثا پہنچا پائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان