خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے منظوری کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار 31 مئی سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی ، جبکہ سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔