WhatsApp Image 2020 03 17 at 8.16.42 PM

پاکستان بیت المال احساس پروگرام کے تحت بہت جلد ملک بھر میں یتیم اور بیوہ سپورٹ پروگرام شروع کر رہا ہے – وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد: ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات.
ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی کارکردگی پیش کی۔

ملاقات میں ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں شروع ہونے والے ویمن ایمپاوریمنٹ سنٹرز، دارلاحساس سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی .

ایم ڈی پاکستان بیت المال نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ملک بھر میں ویمن ایمپاوریمنٹ سنٹرز کے ذریعے سالانہ 25 ہزار سے زائد خواتین کو مفت فنی تربیت کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظفیہ اور آسان شرائط پر بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ 5500 یتیم بچےپاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے دارلاحساس میں مقیم ہیں جہاں انکو مفت معیاری تعلیم، رہائش ، خوراک ، لباس اور اعلی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ پاکستان بیت المال کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 8879 کینسر کے مستحق مریضوں کو علاج کی مد میں مکمل مالی معاونت فراہم کی گئی۔ پاکستان بیت المال کی جانب سےرواں مالی سال میں مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلاء 15987سےزائدمستحق مریضوں کوعلاج کی مدمیں 2.2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی یے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

پاکستان بیت المال کی جانب سےپبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم4200 مستحق طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کیےگئے۔پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام وزیر اعظم عمران کے احساس پروگرام کے تحت بہت جلد ملک بھر میں یتیم اور بیوہ سپورٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے پاکستان بیت المال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، جدید تقاضوں کے ہم آہنگ اسسٹیو ڈیوائس، مصنوعی اعضاء، اور معاشی بحالی کے حوالے سے بھی پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔جہاں سائیلین کو بروقت امداد کے ساتھ ساتھ درخواست کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات آن لائن دستیاب ہونگی۔ پاکستان بیت المال کی موبائل ایپ اور سائیلین کی آسانی کے لئے شروع کیے جانے والے ون ونڈو آپریشن کے بارے بھی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

وزیرِ اعظم عمران خان نےپاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق افراد کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔