daftar ayesha 610x360 1

بھارت کو درپیش مقامی کشمیری مزاحمت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بے پناہ مظالم کا نتیجہ ہے۔ دفترخارجہ

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے ملک کے خلاف بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نراوانے کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کیا ہے جن میں انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے تھے۔

پاکستان نے ملک کے خلاف بھارتی فوج کے سربراہ کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا بھارت کی ان بھونڈی کوششوں کاحصہ ہے جس کے ذریعے وہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

دفترخارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو درپیش مقامی کشمیری مزاحمت کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی قرار دینے کی بھارت کی شرانگیز کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

رجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ خطے کے امن واستحکام کے مفاد میں ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرے۔