Screen Shot 2020 05 21 at 2.49.47 PM

این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے، کورونا پر قابوپانے کے لیے سندھ کے لوگوں نے راہ دکھائی- وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پریس بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،19ہزار424افراد سندھ میں کورونا سے متاثرہوئے ،گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسے 20افراد جاں بحق ہوئے.

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مالز اور مارکٹیں کھول دی گئی ہیں،لاک ڈاوَن کھول دیاگیا،14دن بعد کیسز کا پتہ چلے گا ،کہا جاتاہے میں کورونا کے حوالے سے ڈراتا رہتا ہوں،حقیقت بتانا اورلوگوں کوآگاہ کرنا میرا فرض ہے،کوروناسے جاں بحق ڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، کوروناسے 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ،کورونا سے صحافی اور رینجرز کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ،احتیاط کوروناوائرس کا واحد حل ہے،لوگوں سے اپیل ہے عید پر گھروں میں رہیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے میں سیاست کرتاہوں ،میں لوگوں کی جانیں بچانے کی سیاست کرتاہوں،کورونا پر قابوپانے کے لیے سندھ کے لوگوں نے راہ دکھائی،ہم نے صحت کی سہولیات بےتحاشہ بڑھائی ہیں،جو لاک ڈاوَن کو ضروری نہیں سمجھتے وہ بھی تقاریر میں اسکے فوائد بتاتے ہیں،ہمارے فیصلوں کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوا،اگر ہمارے فیصلے غلط ہوتے تو دوسرے اس پر عمل نہ کرتے،موجود ہ صورتحال میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے .

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ این ایف سی کی تشکیل غیر آئینی ہے، وزیراعظم کو خط لکھا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،این ایف سی کمیشن کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں.