Imran Khan 17130992709 medium

وزیراعظم عمران خان کووڈ19 کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی ورچول اجلاس میں شرکت کریں گے

پشاور : ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کووڈ19 اور اس کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے "فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ” کے عنوان سے اعلی سطحی ورچول اجلاس میں آج شرکت کریں گے.

اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کینیڈا اور جمیکا کے وزیراعظم اور یو این سیکٹری جنرل کریں گے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا

اعلی سطی اجلاس میں مخصوص ممالک کے سربراہان کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے.

وزیراعظم عمران خان کے علاوہ فرانس، جنوبی افریقہ، کازخستان کے صدور، یو کے، جاپان، ناروے، اٹلی اور ائیرلینڈ کے وزرائے اعظم اعلی سطی اجلاس سے خطاب کریں گے، جرمن چانسلر اور سعودی شہزادہ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف