5867821474fd490e8718987f283ba987 18

پاک افغان اورپاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹوں کے قیام پر غور

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں سےمتعلق اجلاس،اجلاس میں آرمی چیف،وزیرخارجہ اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی بھی شرکت،اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی بھی شرکت-

اجلاس میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک افغان اورپاک ایران سرحدپر6بارڈرمارکیٹوں کاقیام عمل میں لایاجائےگا، اجلاس میں سرحدی علاقوں میں کاروباری سہولیات سےمتعلق بھی بریفنگ-

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

وزیراعظم کی بلوچستان میں2بارڈرمارکیٹیں قائم کرنےکی منظوری، وزیراعظم نےخیبرپختونخوامیں بھی ایک مارکیٹ قائم کرنےکی منظوری دےدی.تینوں بارڈرمارکیٹس کو پائلٹ پروجیکٹ کےطورپرفروری تک مکمل کرکے فعال کیا جائیگا-

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق مزیدموثراقدامات اٹھانےکافیصلہ-

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کےقیام سےنوجوانوں کوروزگارملےگا،ارڈر مارکیٹوں کے قیام سے سرحدی علاقوں پر مقیم آبادیوں کو تجارت کاموقع ملے گا.