10439363831600484646

صدرڈاکٹرعارف علوی کا ترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدرڈاکٹرعارف علوی نے ترکمانستان ،افغانستان، پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پرزوردیا ہے، جس سے پاکستان اورترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہارترکمانستان کے صدرقربان علی بردی محمدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنمائوں نے پاکستان ،ترکمانستان کے دوطرفہ تعلقات، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد اورترکمانستان ،افغانستان، پاکستان بجلی کی ترسیل لائن منصوبے پرتبادلہ خیال کیا، انہوں نے موجودہ تعلقات پراطمینان کا اظہارکیا اوردونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا، ڈاکٹرعارف علوی نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کے ممالک کے درمیان اورعلاقائی روابط کو فروغ ملے گا اورخصوصاً افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سڑک اورریلوے کے نیٹ ورک سے زبردست استفادہ کریں گے، صدرنے گوادربندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جوترکمانستان کے لئے کم ترین فاصلے کا روکاوٹ ہے، انہوں نے گواد اور ترکمانستان کی جڑواں بندرگاہوں کے درمیان تعلقات پرمبنی مفاہمت کی یادداشت کوجلد حتمی شکل دینے کی تجویزدی، صدرنے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے معصوم لوگوں کے خلاف بھارتی فورسز کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگرکیا، اس موقع پرصدرقربان علی بردی محمدوف نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت آن لائن اجلاسوں کی تجویزدی۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس