HHHH

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 799 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا 5 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7388 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 94ہزار 392 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 8 ہزار 217 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 34ہزار 845 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 98686 ، خیبرپختونخوا میں 37470 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16288 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3572 ، بلوچستان میں 14765کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2591 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6437 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2471 ، پنجاب میں 2229 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،
خیبرپختونخوا میں 1258، اسلام آباد میں 181کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 83 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 70 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42,299 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کوروناکے 872مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 103 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 33 لاکھ 06 ہزار 515 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم