5ec0d7e2ddd2d

کورونا وائرس حملوں کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹرز بھی زد میں آنا شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پمز ہسپتال میں او پی ڈیز کُھلنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، او پی ڈیز میں سماجی فاصلوں کی کُھلے عام خلاف ورزی سے 11 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کی پکڑ میں آگئے، ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود متعدد ہیلتھ کئیر ورکرز میں کووڈ کی واضع علامات موجود، ڈاکٹرز کی جانب سے انتظامیہ کی او پی ڈیز کے حوالے سے حکمت عملی پر خدشات کا اظہار، گزشتہ ایک ہفتے میں متعدد ڈاکٹرز کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ کیے جاسکے، او پی ڈیز میں رش کی وجہ سے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے کے خطرات منڈلانے لگے، صورتحال کی سنگینی علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم