zainab cais

چارسدہ زنیب قتل کیس۔ملزم اعتراف جرم سے روگردان

ویب ڈیسک(پشاور) زینب قتل کیس میں گرفتار لعل محمدعرف بڈا سول جج شیراز فردوس کے عدالت میں اعتراف جرم سے منحرف ہوگئے۔پولیس زرایع – پولیس نے ڈھائی سالہ زینب کے اغوا، جنسی زیادتی اورقتل کیس میں گرفتار ملزم کو دبارہ عدالت میں پیش کر دیا. ملزم لعل محمد کو سخت سیکورٹی میں سول جج شیراز فردوس کی عدالت میں پیش کیا گیاملزم لعل محمد ذہنی طور پر معذور ہے، اور اسکی بات عام لوگ نہیں سمجھ سکتے. پولیس نے عدالت میں ملزم کی ترجمانی کیلئے خصوصی افراد کے سینئر ٹیچر کو بھی پیش کیا۔سینئر ٹیچر کریم شاہ سوشل ویلفیئر و سوشل ایجوکیش میں گریڈ 17 کا ملازم ہے۔ملزم کی ایک ایک بات سمجھنے اور قلمبند کرنے کیلئے ترجمان کی خدمات حاصل کی گئیں،اورمکمل عدالتی طریقہ کار اور قانونی کاروائی کے دوران ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم سے روگردان ہوگئے.سول جج شیراز فردوس نے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے،پولیس زرایع کے مطابق ملزم لعل محمد کو 31 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اضح رہے کہ مذکورہ عدالت نے ملزم کو چار دن کی جسمانی ریمانڈ پر چارسدہ پولیس کو دے دیا تھا، جسکے بعدآج ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں پروہ اعتراف جرم سے منحرف ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی