07jan 101

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل، ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت میں 345 روپے فی من اضافے کی تجویز، گندم کی امدادی قیمت 1400 سے بڑھا کر 1745 روپے فی من کرنے کی تجویز،خیبر پختون خواہ نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے کی تجویز دی،پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من کرنے کی تجویز دی،بلوچستان گندم کی امدادی قیمت 1745 روپے مقرر کرنے کے حق میں ہے، سندھ نے گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے تجویز نہیں دی، زیرو ریٹڈ سیکٹر کیلئے بجلی و گیس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملہ ایجنڈے میں شامل، بجلی و گیس کی رعایتی اسکیم میں رجسٹریشن کے طریقہ کار پر غور ہوگا،وزارت تجارت اس حوالے سے سمری منظوری کیلئے پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس