sartaj asked to brief senate oneeef691d7d4308fe39faa60a3edd48e4 1

دو روز کے وقفے کے بعد سینٹ کا اجلاس آج شام ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): دو روز کے وقفے کے سینیٹ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کے لیے 49 نکاتی ایجنڈا جاری ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذید ترمیم کا بل 2020 اور تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل 2019 شامل ہیں، انسانی اعضاء میں ہیوند کاری کے بل 2010 میں مذید ترمیم اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان 2020 میں مزید ترمیم کا بل بھی شامل ہیں، پاکستان انوائرمنٹ پروٹکشن بل 2020 اور کونسل آف پاکستان بل 2020 میں مذید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پیمرا بل 2020 اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس میں مذید ترمیم کا بل 2020 بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، ادویات کی قیمتوں میں آضافے اور 1000،5000 کے جعلی نوٹوں کے حوالے سے قرادادیں بھی شامل ہیں، ناروے اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور گھریلو تشدد کے حوالے سے بھی قراردادیں ایجنڈے میں شامل ہیں، حکومت کی دوسالہ کارکردگی اور 94 ادویات کی قیمتوں کے آضافے کے حوالے سے تحاریک پیش کی جائیں گی، ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کے حوالے سے بھی تحریک ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار