eee

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 440 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 440 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9384 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 7ہزار 409 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 452 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،
سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 841 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 652، کے پی میں 38645 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 18069 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4059، بلوچستان میں 15688 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3498 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6659 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2581 پنجاب میں 2298 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 195 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے82 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27091 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 789مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 41 لاکھ 1 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس