78997

پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا معاملہ. نیفرولوجی وارڈ اور او پی ڈی میں داخلہ اور ایمرجنسی سروسز بند کر دی گئیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد):پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کا معاملہ، پمز انتظامیہ کی جانب سے متعدد وارڈز میں سروسز محدود کرنے کا فیصلہ، نیفرولوجی وارڈ اور او پی ڈی میں داخلہ اور ایمرجنسی سروسز بند کر دی گئیں، نیفرولوجی وارڈ میں اب تک 7 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ڈائیلسز کے لیے آنے والے مریضوں میں سے اسلام آباد کے رہائیشوں کو ترجیع دینے کا فیصلہ، اسلام آباد سے باہر کے رہائشیوں کو بس ایمرجنسی کی صورت میں ہی سہولت میسر ہوسکے گی، ڈائلسز کروانے کے لیے مریضوں کے لیے کورونا ٹیسٹ بھی لازمی قرار دے دیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں مجموعی طور پر 70 ڈاکٹرز بشمول طبی عملہ کورونا کی گرفت میں آگئے، آئسولیشن وارڈ میں 18 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق