Im

ملک اور ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں ۔وزیر اعظم پنجاب کے سینئر وزرا ء کی خاموشی پر برہم

ویب ڈیسک(لاہور)وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے دورہ میں سینئر صوبائی وزرا سے ملاقات ہوئی ،جس میں وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ پنجاب کے سینئر وزرا خاموش کیوں ہیں؟ وزیراعظم نے سینئر وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت ڈاکٹر مراد راس، یاسر ہمایوں، انصر مجید اور ڈاکٹر مراد راس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک اور ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں اور میڈیا پر حکومتی موقف کی ڈٹ کر حمایت کریں۔ ملاقات میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کرونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔وزیر اعظم پنجاب کے سینئر وزرا کی خاموشی پر برہم ہوگئے اور کئی وزرا ء کو مخالفین کے سامنے حکومتی موقف کھل کر بیان کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا بیانیہ پٹ چکا ہے ،اور عوام نے اسے رد کردیا ہے تاہم حکومتی وزراء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومتی موقف اور اداروں کی بقا کی لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں اور کھل کر فرنٹ فٹ پر اپنا موقف بتائیں۔
وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پارٹی موقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دوسرے وزراء بھی سامنے آئیں جس طرح فیاض الحسن چوہان حکومتی اور پارٹی موقف کو کھل کربیان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم