818329 sikandarsherpaoqwpphotonni 1420658167 210 640x480 1

قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ کا بنوں میں خطاب

ویب ڈیسک (بنوں): ملک میں بے انتہاء مہنگائی سے عوام پریشان ہے، ریاست مدینہ کی بنیاد بنانے والوں کو رعایا کے احوال سے بے خبر، چینی , آٹا رپورٹ میں عمران خان کے اپنے ہی ساتھی ملوث نہیں نکلے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، 1947 سے آج تک ایک تھیلے آٹے کی قیمت 700 سے نہیں بڑھی دو سالوں میں 1400 اور 1500 تک قیمت بڑھ گئی۔ حکومت کے خلاف بولنے والوں پر نیب کے کیسز بنائے جا رہے ہیں اصل چوروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ بی آر ٹی منصوبے میں اربوں کی کرپشن سامنے ہے تحقیقات نہ ہوئیں اور ذمہ دار گرفتار نہ ہوئے تو بنوں سے پشاور تک جلوس نکالیں گے۔
این ٹی اے ایف میں پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ ناکام خارجہ پالیسی ہے، ہمارے ان دوست اور اسلامی ممالک نے بھی ساتھ نہیں دیا جو ہماری مشکلات میں ہر وقت ہمارے ساتھ تھے، ریاست مدینہ کے دعویداروں کی حکومت میں  14 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، کہاں اور کیسے خرچ ہوئے وزیر اعظم قوم کو اس کا حساب دیں۔ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام صرف کاغذوں تک محدود , عملاً ہمیں کچھ نہیں محسوس ہو رہا ہے۔ اسمبلیوں میں تقریروں کے مقابلے ہو رہے ہیں لیکن اب وقت تقاریروں کا نہیں بلکہ عمل کا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی