imran khan 25

وزیراعظم کی زیرصدارت ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس کا انعقاد۔ افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم نے افسران کی گریڈ 22میں ترقیوں کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہواہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔واجد ضیا کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان (PSP)سے ہے۔جبکہ کسٹم گروپ کے مجتبی میمن اور عبدالرشید شیخ کوگریڈ 22پر تعینات کردیا گیاہے ۔فارن سروس کے چار افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں اسد مجید، ظہیر جنجوعہ، صفدر حیات اور خالد حسین میمن شامل ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے شہزاد بنگش، کاظم نیاز ، ذوالفقار حیدر، عشرت علی، فرحان عزیز خواجہ اور افتخار شلوانی کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل