yyyyyyyy

پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امن کی خاطر ابھی نندن کو رہا کیا تھا. سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس، وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے انتہائی متنازعہ بات کی، ایازصادق کے بیان سے معلوم ہوا کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی جیسے اہم عہدے کے قابل نہیں تھے، ایازصادق کےبیان پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں، پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امن کی خاطر ابھی نندن کو رہا کیا تھا، ابھی نندن کی رہائی کے پاکستانی فیصلے کی دنیا بھر میں پذیرائی کی گئی، پاکستان کے ذمہ دارانہ فیصلے کے نتیجے میں بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی، ایاز صادق نے پاکستان کی فتح کو شکست میں بدلنے کی ناکام کوشش کی ،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ پاکستان کو ہرمحاذ پر نقصان پہنچائے گی، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی، پاکستان کی کامیابیوں کو ناکام دکھانے کیلئے ن لیگ انتہائی بھونڈا طریقہ اختیار کئے ہوئے ہے، اب ملک میں ذاتی نہیں بلکہ قومی مفاد کے تحت ہی سیاست ہوسکے گی، اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو بھی داؤ پر لگائے ہوئے ہے،سینیٹ الیکشن ہونگے،اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں، نوازشریف خود لندن کے پرتعیش فلیٹس میں بیٹھ کر عوام کو مسائل سے دوچار کرنا چاہتا ہے، ابھی نندن پر ایاز صادق کے دیئے گئے بیان پر قوم ان کا محاسبہ کرے گی، ایازصادق فوری طور پر قومی اسمبلی کے فلور پر قوم سے معافی مانگے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں دیا گیا بیان اور ایازصادق کا بیان آئین کی شق 19 کی خلاف ورزی ہے، ثابت ہوگیا کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم جماعتیں ذاتی مفادات کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں، ن لیگ والے کبھی بھی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام نہیں لیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس