Sanaullah Abbasi IGP KP

پاک فوج اور کے پی پولیس نے مشترکہ طور پردہشتگردی کا مقابلہ کیا اور اس کو شکست دی -آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

ویب ڈیسک (وزیرستان) : آئی جی پی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے دو روز کیلئے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر آئی جی پی پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے پولیس دربار سے خطاب کیا. بہترکردکردگی کرنے پر پولیس میں سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے. اس موقع پر کمشنر ڈیرہ محمد اخونزادہ،آئی جی ایف سی ساوتھ میجرجنرل عمربشیر ڈی آئی جی ڈیرہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان دیگر افسران بھی موجود تھے.
آئی جی پی پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے کہاکہ پاک فوج کے پی پولیس نے مشترکہ طور پر دہشتگردی کا مقابلہ کیا بلکہ دہشتگردوں کو شکست دیکر خیبرپختونخوا قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں.
فاٹا انضمام کے بعد کے پی پولیس نے بڑی زمہ داری اٹھائی سابقہ خاصدار لیویزفورس کو پولیس ضم کیا , باقاعدہ خاصدار فورس اور لیویز فورس کو پاک آرمی کی کوششوں سے ٹریننگ دیں جو آج جنوبی وزیرستان میں پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹرثناء اللہ عباسی نے مذید کہاکہ ملکر قبائلی علاقے ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے –

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ