Air Crash

افغان فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ۔2 فوجی اہلکارجاں بحق اور 2زخمی

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی -7 ضلع حصارک سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھانے لگا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جس کے دوران ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹر میں دوران پروازٹیکنیکیخرابی پیدا ہوگئی تھی۔ خرابی کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ پرواز بھرتے ہی ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکا ر جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتالمنتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ