ggg 4

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری-24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 مریض جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 36 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 2738 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33562 ہے، کورونا کے 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں 3 لاکھ 68 ہزار 665 مصدقہ کورونا کیسزسامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 59 ہزار 752 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1لاکھ 12 ہزار 893 جبکہ کے پی میں 43052 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 25719 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

گلگت بلتستان میں 4494 ، بلوچستان میں 16642 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 5806 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2780 ، پنجاب میں 2811 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 1319اسلام آباد میں کورونا کے 266 مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 158 گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کوروناوائرس سے 134 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

این سی او سی کے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 42909 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1793 وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 230 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 770 ہسپتالوں میں کورونا کے 2018 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 50 لاکھ 98 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔