download 212

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوطلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی مطالبہ کیا، جس نتیجے کے معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوطلب کرلیا ہیں۔

وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پر بریفنگ دی جائے گی، وزارت صحت کورونا کے مریضوں کو لگنے والے انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید کی منظوری دے گی، کابینہ اسلام آباد کے میٹروپولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔