Screen Shot 2020 12 03 at 2.47.40 PM

بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سیئریس لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا گلوبل ویلیج اسپیس کو اہم انٹرویو

انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کر دیئے 

لائن آف کنٹرول کی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر سے متعلق سوالات پر بھی میجر جنرل بابر افتخار کی تفصیلی گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے اپنے گفتگو میں کہا کہ بھارت پانچ اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے ہی عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے۔ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد پاکستان کا دیرینہ موقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ہے۔ پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے ایشوز پر جو کچھ کہتا رہا، ڈوزیئر میں ثبوت سامنے لایا۔ 

مزید پڑھیں:  وکلا پرتشدد،پاکستان بار کونسل کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

میجر جنرل بابر افتخار  نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سیئریس لیا ہے۔ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے۔ بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث چل نکلی ہے۔ فارن آفس نے ڈوزیئر کو پی فائیو میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ اب آپ نے دیکھا او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا۔ ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے۔