7e4ccbd007d335760e5b4b5820e72f84 XL

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کےدرجنوں ملازمین کےتبادلوں کےاحکامات جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے درجنوں ملازمین کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملازمین کوکراچی،اسلام آباد ،لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان کے مطابق تبادلوں کی زد میں آنے والوں میں آفیسر انجینرنگ، ائیرکرافٹ انجینئر، سینئر ٹیکنیشنز و دیگر شامل ہیں،انجینئرنگ ملازمین کو مستقل بنیادوں پرکراچی، اسلام آباد اور لاہور رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے،احکامات میں ملازمین کو 18 جنوری تک تبادلے کی جگہ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے،ملازمین کو سفر کے لئے یا اہل خانہ کے ساتھ یکطرفہ فضائی ٹکٹس بھی جاری کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

ذرائع کے مطابق تبادلہ کئے گئےکراچی کے رہائشی انجینئرنگ ملازمین مستقل بنیادوں پر بیرون شہر تبادلے سے مشکلات کا شکار ہیں،بمعہ اہل خانہ منتقلی اور رہائشی انتظامات سمیت بچوں کے اسکول، کالجز میں داخلوں کے مسائل در پیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بڑے پیمانوں پربیرون شہر تبادلوں کے ذریعے لازمی ریٹائرمنٹ پلان پر مبینہ طورسے عملدرآمد کا حصہ ہے،ملازمین کے تبادلےری لوکیشن کے تحت کئےگئے ہیں۔