download 85

پاکستان میں فٹ بال کے معاملات چلانے کے لیے نئی نارملائزیشن کمیٹی قائم

ویب ڈیسک (اسلام آباد)فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان میں فٹ بال کے معاملات چلانے کے لیے نئی نارملائزیشن کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں مقیم ہارون ملک 5 رکنی کمیٹی کے چئیرمین ہونگے،دیگر نامزد ممبران میں شاہد نیاز کھوکھر، سعود عظیم ہاشمی ، حارث عظمت ، منیر سدھانہ شامل ہیں جبکہ فارغ کئے جانے والے ممبران میں سکندر خٹک ، سید حسن نجیب شاہ اور کرنل ر مجاہد اللہ ترین شامل ہیں چئیرمین حمزہ خان پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم
مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

نئی کمیٹی آج سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے کمیٹی پاکستان فٹ بال کے روز مرہ کے امور چلائے گی۔