21212121112

چارسدہ: مکان کے تنازع نے 2افراد کی جان لےلی ،ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک(چارسدہ) شبقدر کے علاقے صریخ مروزی میں گھریلوں تنازعے پر فائرنگ کے نتجے میں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی بتائے جاتے ہیں۔

تحصیل شبقدر کے تھانہ بٹگرام کی حدود میں مکان کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ،فائرنگ کے نتیجہ میں بختیار ولد گل احمد نےبیٹے کے ہمراہ فائرنگ کرکےاپنے سگے بیٹے اور بہو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:  چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ گیا،36افراد ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھریلوں تنازعے پر پیش آیا ، ملزمان میں مقتول کے بھائی اور باپ شامل ہیں واقعہ کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ بٹگرام میں مقدمہ درج کرکر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا ، گرفتار ملزمان میں مقتول کے بھائی اور والد گرفتار ہوئے ہیں ۔