AimalinBannu

نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے.ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور):عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا بیان، ایمل ولی خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبے بحران سے دوچار ہیں،
سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے لئے سکیل کے حساب سے بولیاں لگائی جارہی ہیں، ٹیسٹ کے نام پر اسلام آباد سے لائے گئے ادارے صوبے کے نوجوانوں سے پیسے اکھٹے کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان کارواں ماہ ایک اورسیٹلائٹ مشن خلامیں بھیجنےکااعلان

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سے پہلے ہی پیپر آوٹ ہوجاتا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے خرگوش کی نیند سو رہے ہیں، پہلے دن سے ہی یہ موقف ہے کہ یہ حکومت قوم پر دھاندلی کے زور پر مسلط کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ہتک عزت بل کالا قانون، اپوزیشن کا بھرپور مزاحمت کا فیصلہ