67 1 11 1280x720 1

سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچراپنا ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے باہر پیش آنے والے واقعےکا نوٹس لے لیا اور کہا کہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، واقعےکی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔

گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں، سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن ریٹائرمنٹ میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں استحکام، 100 اندیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ

اسد قیصر نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔