coronaaa

پشاور: کورونا سے ایک اورمسیحا شہید

ویب ڈیسک (پشاور)ملک میں جاری کورونا وبا کی تیسری لہر نے ایک اور مسیحا کی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے،ایچ ایم سی ہسپتال پشاور کی سینئر نرسنگ آفیسر نازیہ صاحبہ کورونا کی وجہ سے شہید ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

چیئر مین نرسنگ الائنس کے مطابق مرحومہ کئی دنوں سے آئی سی یو ایچ ایم سی ہسپتال حیات آباد میں وینٹیلیٹر پر تھی۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج آبائی گاوں نوشہرہ روڈ تحصیل چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور