unnamed 2

امریکہ کی اپنے شہریوں کوپاکستان کاسفرنہ کرنےکی ہدایت

ویب ڈیسک(اسلام آباد) امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفرنہ کرنے کی واضح طور پر ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایت کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ہونے والے اضافے کے نتاظر میں جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں کرونا کیسز کے ہائی لیول کی وجہ سے لیول 4 ایڈوائزری جاری کردی اور Do-Not-Travel کی سخت ہدایت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

سفارتخانے کے مطابق امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے پاکستان کے لیے لیول فور ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کا لیول بہت ہی زیادہ ہے۔