coronavirus 1

خیبرپختونخوا میں کورونا کی مثبت شرح 3 فیصد ریکارڈ

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ جاری، صوبہ میں 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح50 فیصددیر لوئرمیں ریکارڈکی گئی ہے،دیر لوئرمیں گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4فیصد رہی، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح8 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد وشمار کے مطابق بونیرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں مثبت کورونا کیسز کی شرح15 فیصد جبکہ دیراپرمیں 12 فیصد ہے، مانسہرہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 10فیصد رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی

خیال رہےخیبرپختونخوا کے11 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔