landi kotal protest

لنڈی کوتل:مظاہرین اورپولیس حکام کےدرمیان مذاکرات ناکام

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل مظاہرین اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق مظاہرین نے احتجاجاً بائی پاس پر دھرنا دے کر پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیاشاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، افغانستان کو سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل

مظاہرین نے کہا کہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے، مقامی 05 افراد کی گرفتاری غیر آئینی ہے۔ گرفتار افراد کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے
انہون نے کہا کہ گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کرتے ہیں کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکےمظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔