WhatsApp Image 2021 08 03 at 9.04.28 AM

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی مستعفی، خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات

ویب ڈیسک: سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کر دیا.

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ کے حضور اپنا سرتسلیم خم کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اہم ادارے سی پیک اتھارٹی کے تحت ایک پلیٹ فارم سے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور مستقبل کی سمت کا تعین ہوا۔ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع
مزید پڑھیں:  او آئی سی اجلاس:پاکستان کاخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ

ان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سی پیک مستقبل کا تعین کردیا گیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا، خالد منصور کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں۔ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، یہ ہمیں پروگریسیو اور مکمل ترقی یافتہ ملک بنائے گا.