girl commit sucied

خزانہ میں 15سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود نیو گڑھی بخشی پل میں ماں اور بیٹی کے درمیان زبانی تکرار کے بعد گولی چل گئی جسکے نتیجے میں بیٹی جاں بحق ہوگئی ۔یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ واقعہ خودکشی تھی یا پھر اسے قتل کیا گیا، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے

پیر کے روز متوفیہ مسما فاطمہ دختر جان اکبر سکنہ نیو گڑھی بخشی پل کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اپنی بیٹی مسما ة ف کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہوگئی جس کے بعد اس نے پستول اٹھا کر خود پر گولی چلا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ مجروحہ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ متوفیہ کی عمر15یا16سال تھی۔ متوفیہ کا والد جان اکبر بیرون ملک محنت مزدوری کرتا ہے۔ واقعہ خودکشی تھی یا پھر اسے قتل کیا گیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آ سکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ