افغانستان کو امارت اسلامیہ بنانے کا اعلان

افغانستان کو امارت اسلامیہ بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک :طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر کیا ہے ۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ برطانوی راج سے آزادی کے ایک سو دو سال مکمل ہونے پر وہ یہ تاریخی اعلان کر رہے ہیں۔ادھر کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورت حال اور استحکام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور