peshawer corona situation

کورونا کے مریضوں کیلئے مزید 38 وینٹیلیٹرزمختص

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورمیں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مزید 38 وینٹیلیٹرز مختص کردیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق پشاور میں142 بیڈز پر کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 113 رہ گئی ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال مین گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ ایل آر ایچ کورونا سے بچاؤ میں بھی اہم کرداد ادا کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پہ ہزاروں شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ

اس ضمن میں پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 122 بیڈز مختص ہیں جن میں سے 93 بیڈز پر کورونا کے مریض داخل ہیں اس کے علاوہ مزید 28 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کورونا کے 20 مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا سے متاثرہ 52 مریض ایچ ڈی یو پر بھی زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ تین جانبحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید 6 نئے مریض داخل ہوئے ہیں اور کورونا وائرس کے 9 مریض کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔