روزگار دیں یا ماردیں

”روزگاردیں یا مار دیں”معذور افراد کا اسمبلی کے سامنے دھرنا

ویب ڈیسک :”وروزگار دیںیا مار دیں”کانعرہ لگانے والے خصوصی افراد کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج دوسرے روز بھی جا ری رہا۔

اس دوران مظاہرین ”روزگار دیں یا مار دیں ” کے مسلسل نعرے لگاتے رہے۔مظاہرے کے دوران خیبر روڈ ٹریفک کیلئے بند بھی کیا گیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا 2 فیصد کوٹہ سے بڑھا کر 5 فیصد مقرر کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

صوبے کے تمام نابینا افراد کو تعلیم اور روزگار فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے ہٹنے والے نہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔