بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔